49

وزیر اعظم، آرمی چیف،ائیر چیف، افواج پاکستان کو شاباش اور مبارک باد دیتا ہوں: نواز شریف

وزیر اعظم، آرمی چیف،ائیر چیف، افواج پاکستان کو شاباش اور مبارک باد دیتا ہوں: نواز شریف

وزیر اعظم، آرمی چیف،ائیر چیف، افواج پاکستان کو شاباش اور مبارک باد دیتا ہوں: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہےکہ اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سدھو اور افواج پاکستان کو شاباش اور مبارک باد دیتا ہوں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

خیال رہےکہ بھارت اور پاکستان سیزفائر پر تیار ہوگئے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں طرف سے فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=HXXmhNsAflE

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں