Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کہا تھا ہمیں آزمانا نہیں، بھارت میں گھس کر مارا ہے: عطا تارڑ

کہا تھا ہمیں آزمانا نہیں، بھارت میں گھس کر مارا ہے: عطا تارڑ

کہا تھا ہمیں آزمانا نہیں، بھارت میں گھس کر مارا ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونےکے برابر نقصان ہوا، ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کا بھارت کا حملہ بزدلانہ تھا، پہلے ہم نے 5 رفال گرائے اور  پھر ان کے ڈرون گرادیے، بھارت کی متعدد پوسٹیں، ائیرفیلڈز تباہ ہوچکی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہےکہ ان کا کتنا نقصان ہوا۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں، ہم نے سفارتی طور پر بہت سے ممالک کے ساتھ انگیج کیا، ہمارے حملے کے بعد بھارت نے بہت بھاری نقصان اٹھایا ہے، بھارتی میڈیا بہت اچھل رہا تھا آج ان کی آوازیں بیٹھی ہیں، افواج پاکستان نے ان کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے ہیں،  بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کےڈرونز کوئی نقصان کرسکے۔

Exit mobile version