17

پاکستان کا بچہ بچہ وطن پر قربان ہونے کا جزبہ رکھتا ہے، پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر محمد وسیم نقشبندی

پاکستان کا بچہ بچہ وطن پر قربان ہونے کا جزبہ رکھتا ہے، پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر محمد وسیم نقشبندی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر محمد وسیم نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ وطن پر قربان ہونے کا جزبہ رکھتا ہے، مشکل وقت میں اپنے وطن فوج اور اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہی اصل حب الوطنی ہے،پاکستان صرف ایک نام نہیں، ہمارا فخر ہماری شناخت اور پہچان ہے، بھارتی دراندازی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے عالمی قوانین کو توڑا ہے،

بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی تو یہ جنگ حتمی اور آخری نتیجہ خیز ہوگی،بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو ایٹمی بم استعمال کرنے سے مزید گریز نہیں کرنا چاہیے،پاکستان اور بھارت دو ایٹمی قوتوں کے عامل ہمسایہ ممالک ہیں عالمی برادری کو دو ایٹمی قوتوں کو آپس میں ٹکرانے سے بچانا چاہیے،بھارت کی جارحیت اور جنگی جنون دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے،

پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت دنیا کو تیسری جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے،بھارت نے پاکستان پر حملہ کی جسارت کر کے دھول چاٹی ہے،اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑخطے کی سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے،پاکستان کی پرامن پالیسی کو ہماری کمزوری مت سمجھا جائے،عالمی برادری کی پر اسرار اور مجرمانہ خاموشی کشمیر اور فلسطین کی صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہے، پاکستان کے خلاف بھارت کی حدود کی خلاف ورزی پر کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا اتحاد اور جنگی جنون دنیا کو تیسری جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے،اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سمیت دیگر عالمی ادارے اپنی حیثیت اہمیت اور افادیت کھو چکے ہیں

،کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی دراصل یہود و نصاری اور ہندو ازم کی واضح تصویر ہے،جہاد کشمیر اور فلسطین کا علم بلند کیے بغیر مسلمانوں کی بقا اور سالمیت خطرے میں ہے،رہنماؤں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کی آئینی اخلاقی اور جمہوری کوئی حیثیت باقی نہیں رہی ہے،جب وطن پکارے،تو ہر محب وطن کا فرض ہے کہ وہ دل و جان سے اس کا ساتھ دے، پاکستان کے دشمن ہمارے دشمن اور اس کی حفاظت ہمارا ایمان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں