59

سرحدی دیہات میں (دخویزوجرگہ فلاحی تنظیم)علاقے کے سینکڑوں غریب خاندانوں کا سہارا ہے ماں رمضان

سرحدی دیہات میں (دخویزوجرگہ فلاحی تنظیم)علاقے کے سینکڑوں غریب خاندانوں کا سہارا ہے ماں رمضان

ضلع مہمند
سرحدی دیہات میں (دخویزوجرگہ فلاحی تنظیم)علاقے کے سینکڑوں غریب خاندانوں کا سہارا ہے ماں رمضان۔اور عید کے دنوں کے علاؤہ مشکل وقت میں ہر قسم تعاون اور راشن غریب خاندانوں کوفراہم کرتا ہے۔تنظیم میں خویزی قبیلے کے ایسے لوگ شامل ہیں جو اپنی مدد آپ فنڈز فراہم کرکے غریب عوام کی خدمت کرتاہے۔جس سے خویزی اور بائزی قوم کے علاؤہ عام لوگوں کو بھی فائدہ ہے۔تنظیم کے اہم رہنما۔حاجی عبد الرحمن ولد حاجی ملک کچکول شہید کے فرزند حاجی عبدالرحان نے تنظیم کو ایک ایمبولینس بھی فراہم کیا ہےجو دن رات علاقے کے مریضوں کو بروقت ہسپتالوں کو پہنچاتا ہے ۔بخت بلندخان صدر خویزو جرگہ۔
ضلع مہمند خویزو جرگہ تنظیم کے صدر بخت بلند خان نے ایک خصوصی انٹرویومیں کہا ہے کہ خویزو جرگہ واحد فلاحی مقامی تنظیم ہے جو مفت میں علاقے کے مریضوں کو سرویس فراہم کرتاہے خویزو جرگہ تنظیم میں تمام عہدہ دار اور مشران رضاکارانہ طور پر خدمت کرتے ہیں کسی کو بھی کوئ معاوضہ نہیں دیا جاتاہے ۔تنظیم میں علاقے کے اہم مشران۔تعلیم یافتہ نوجوان اور علاقے کے عوام ہر کوئ تنظیم کا رکن اور رضاکار ہے۔
خویزوجرگہ نے صحت۔تعلیم اور سپورٹس اور کلائمنٹ چینچ میں علاقے میں شجر کاری مہم کی مد میں ایک اہم کردار اداکیاہے۔صدر بخت بلند خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد غریب اور بے بس گھرانوں کے ساتھ مدد کرنا ہے اور اسکے ساتھ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار اداکرناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں