43

پولیو مہم میں مثالی تعاون اور نمایاں کاکردگی پر قبائیلی مشران اور ضلعی انتظامیہ افسران میں توصیفی سرٹیفیکیٹس تقسیم

پولیو مہم میں مثالی تعاون اور نمایاں کاکردگی پر قبائیلی مشران اور ضلعی انتظامیہ افسران میں توصیفی سرٹیفیکیٹس تقسیم

ضلع مہمند،
پولیو مہم میں مثالی تعاون اور نمایاں کاکردگی پر قبائیلی مشران اور ضلعی انتظامیہ افسران میں توصیفی سرٹیفیکیٹس تقسیم۔ضلع مہمند میں مسنگ چلڈرن اور انکاری والدین کی تعداد میں کمی آئی ہے، غلنئی جرگہ ہال تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمدیاسر حسن نے مشترکہ تعاون پر مشران کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گزشتہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے پر مختلف تحصیلوں اور اقوام کے مشران کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اور ڈپٹی کمشنر نے انہیں توصیفی سرٹیفیکیٹس اور اعزازیہ دیا۔ اس موقعہ پر اے ڈی سی جنرل شکیل احمد، اے ڈی سی فنانس محمد ثاقب، اسسٹنٹ کمشنر اپرُمہمند عثمان حمزہ ، اسسٹنٹ کمشنر بائزئی ایمل خان، اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند اویس خان ، پولیو مہم کے ذمہ داران اور محکمہ صحت کے ملازمین کو ڈی سی مہمند کے ہاتھوں بہترین کارکردگی پر اعزازی سرٹیفیکیٹس دئیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد یاسر حسن نے کہا کہ ضلع مشران و کشران کے تعاون سے گزشتہ پولیو مہم کامیاب رہا۔

اس میں مسنگ بچوں کی تعداد کم ہوکر1900 رہ گئی جبکہ ریفیوزل کی تعداد بھی گٹھ کر 10 ، 15 تک آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے حجرہ سسٹم سے استفادہ کرنا بھی زیر غور ہے۔ جو گاؤں کے بڑے حجروں میں ٹیمیں اور سیکیورٹی مہیا کرکے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ انہوں اس کی کامیابی کے لئے والدین اور مشران سے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں