عالمی یومِ مزدور، بھٹہ مزدور فیڈریشن اور ہنر گھر کے زیراہتمام خصوصی تقریب اور ریلی کا انعقاد
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)عالمی یومِ مزدور کے موقع پر بھٹہ مزدور فیڈریشن اور ہنر گھر کے زیراہتمام تحصیل کونسل ہال شیخوپورہ میں خصوصی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جسمیں مرکزی چئیرمین ورکرز یکجہتی کمیٹی صفدر حسین سندھو ایڈووکیٹ، چئیرپرسن ہنر گھر فاونڈیشن میڈم صائمہ صفدر سندھو ایڈووکیٹ، سینئر مزدور رہنما و ماہر قانون ایاز صفدر سندھو ایڈووکیٹ، صدر بھٹہ مزدور فیڈریشن شیخوپورہ یعقوب مسیح مجاہد نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں دیگر مزدور تنظیموں کے رہنماوں، سول سوسائٹی تنظیمات اور جفاکش مزدوروں اور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی
جنہوں نے ریلی کے دوران ہاتھوں میں فلیکسز اور پلے کارڈز اٹھا کر اپنے حقوق کے لئے شدید نعرہ بازی کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزدور رہنماوں کا کہنا تھا کہ آج ہم شکاگو کے مظلوم مزدوروں کی یاد تازہ کرتے ہوئے انہیں سلام عقیدت پیش کررہے ہیں، ہمیشہ ظالم کرپٹ حکمرانوں اور کرپٹ بیوروکریٹس نے مزدوروں کا ملکر استحصال کیا جنہوں نے مفلس محنت کش طبقہ کے حقوق پامال کئے اور اس مفلس و لاچار طبقہ کو اپنے حقوق کی حنگ لڑنے پر مجبور کررکھا ہے جوکہ بہت بڑا المیہ ہے