111

خیبرپختونخوا حکومت کا غزہ کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا غزہ کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا غزہ کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے مظلوم شہریوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فلسطینیوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے غزہ کے فلسطینی عوام کیلئے اشیائے ضروریہ فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ جلد فلسطینی سفیر کو دعوت دے کر امدادی رقم حوالے کی جائے گی۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Ydxb8fCrxbw

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں