Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نواز شریف کی فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت سازی میں مدد کی درخواست

نواز شریف کی فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت سازی میں مدد کی درخواست

نواز شریف کی فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت سازی میں مدد کی درخواست

 مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں احسن اقبال،اسحاق ڈار،  رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا غفور حیدری بھی شریک ہوئے۔ 

اس کے علاوہ ملاقات میں گورنر کے پی غلام علی اور نورعالم خان نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور  نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنےکی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف سے گلے شکوے بھی کیے  جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نے  مولانا سے  حکومت سازی میں مدد کی درخواست کی۔

https://youtu.be/6ZEsNe_Yj3c
Exit mobile version