Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عوامی نیشنل پارٹی کا پارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی کا پارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی کا پارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے پارلیمانی الیکشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کا کہنا ہے کہ ہمارے اراکین کسی اسمبلی، سینیٹ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتی ہے، پارٹی موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثریتی جماعتوں نے عہدوں کی پیشکش کی، اے این پی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی،  اے این پی کا اصولی مؤقف ہے پہلے مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ لے کر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے۔

اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ مشاورت سے پارلیمان کے اندر کردار کے حوالے سے مزید فیصلے بعد میں کیے جائیں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=hRStc-MND-4
Exit mobile version