لاہور: چیف جسٹس پاکستان نے نجی دودھ کمپنیوں کو حکم دیا ہےکہ تین ماہ میں ڈبے پر واضح لکھیں یہ دودھ نہیں ہے اور جب تک نہیں لکھا جاتا کسی صورت دودھ کی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شیرخوار بچوں کے فارمولا دودھ سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر نجی دودھ کمپنیوں کی طرف سے اعتزاز احسن بطور وکیل پیش ہوئے اور نجی کمپنیوں نے فارمولا ملک کا اشتہار عدالت میں پیش کیا۔
نجی کمپنیوں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اشتہار پر لکھ دیا ہے یہ 6 ماہ سے بڑے بچے کا غذائی فارمولا ہے۔
چیف جسٹس نے نجی کمپنیوں کے اشتہار پر اعتراض کردیا جس پر کمپنیوں کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈبے پر لکھ دیا ہے کہ یہ 6 ماہ سے بڑے بچے کے لیے غذائی فارمولا ہے، ڈبے پر یہ بھی لکھا ہے کہ ماں کا دودھ بہترین غذا ہے، ہم نے آپ کے گزشتہ آرڈر کے مطابق ڈبے پر ہدایات لکھیں۔
جسٹس ثاقب نثار نے اعتزاز احسن سے مکالمہ کیا کہ ڈبے پر واضح لکھیں کہ یہ قدرتی دودھ نہیں اور ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ یہ لکھ دیں کہ یہ 6 ماہ سے بڑے بچے کے لیے فارمولا ہے دودھ نہیں ہے،ہم نے واضح طور پر کہا کہ ڈبے پر لکھیں کہ یہ دودھ نہیں ہے، تین ماہ میں لکھ دیں کہ یہ قدرتی دودھ نہیں ہے، جب تک یہ نہیں لکھا جائے گا ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔
دوران سماعت چیف جسٹسں نے درآمد کیے گئے فارمولا دودھ کی مدت 6 ماہ اور لوکل کی 4 ماہ کردی
اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی
ڈالر کے بعد سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ طور پر خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی
ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں
امیدوار پنجاب بار کونسل سلطان حسن ملک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی ڈسٹرکٹ شیخوپورہ بار آمد، والہانہ استقبال
یقین اور وہم کے درمیان زندگی
بسنت کے نام پر خونی کھیل کی اجازت !
خطبہ جمعہ مسلم امہ درمیان پیغام رسانی کا بہترین موقع و ذریعہ
اگرحکومت نے 4500 روپے فی من ریٹ نہ دیا توکسان گندم کاشت نہیں کریں گے: کسان اتحاد پاکستان
پریس کلب شیخوپورہ کے صحافیوں کے مابین معرکہ حق کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے سرخ ہوگئے، فی کلو 500 روپے تک جاپہنچا
الزام ثابت نہ ہونے پر عدالت نے گرفتار ملزم صحافی الطاف قادر بھٹی کو مقدمہ سے بری کر دیا