ہیومین رائٹس کونسل آف پاکستان آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد ڈویژن کی ٹیم نے پانچ اگست کی مناسبت سےاحتجاج ریکارڈ کروایا
مظفرآباد (بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ہیومین رائٹس کونسل آف پاکستان آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد ڈویژن کی ٹیم نے پانچ اگست کی مناسبت سے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
![]()
احتجاج میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان آزاد جموں و کشمیر محترمہ امبرین کاظمی ایڈوکیٹ، صدر ڈوژن مظفرآباد ہیومن رائٹس محترم عدنان احمد ایڈوکیٹ سینئر نائب صدر اسامہ گل ، خواجہ عامر رشید اور جنرل سیکرٹری ہیومن رائٹس کونسل مظفرآباد ڈویژن محترمہ صباء اعوان ایڈووکیٹ سیکرٹری نشریات محترم ارسلان میر اور دیگر وکلاء ممبران نے شرکت کی ہے۔
![]()