Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی پر پارلیمان دیوار بن کر کھڑی ہوگی: خرم دستگیر

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی پر پارلیمان دیوار بن کر کھڑی ہوگی: خرم دستگیر

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی پر پارلیمان دیوار بن کر کھڑی ہوگی: خرم دستگیر

وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی تو پارلیمان وزیراعظم کے دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔

خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ پاکستان کی اعلیٰ عدالتیں اس فاشسٹ لاڈلے کی نشوونما کیلئے بضد ہیں، عدلیہ کی مادرپدر آزادی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ بلوا ہوا اور عدالت میں اس کو خوش آمدید کہا گیا، منصوبہ بندی کے تحت ملک میں آگ لگائی گئی، پاکستان دشمنوں نے یہاں ایسا جتھا پیدا کردیا ہے جو ان کے ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان سے کہتے ہیں اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟

وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی تو پارلیمان وزیراعظم کے دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔

Exit mobile version