64

دولتالہ : ڈی ایس پی گوجرخان سید طاہر کاظمی کا تھانہ جاتلی میں کھلی کچہری کا انعقاد

دولتالہ : ڈی ایس پی گوجرخان سید طاہر کاظمی کا تھانہ جاتلی میں کھلی کچہری کا انعقاد

دولتالہ(نامہ نگار)ڈی ایس پی گوجرخان سید طاہر کاظمی کی تھانہ جاتلی میں کھلی کچہری سائلین کی شکایات کے انبار لگا دیے مختلف مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر مدعیان مقدمہ کی جانب سے شکایات درج کرائی گئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ جاتلی میں ڈی ایس پی گوجرخان سید طاہر کاظمی کی جانب سے کھلی کچیری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچیری میں سائلین محمد اخلاق نے شکایت درج کرائی کہ 3ماہ قبل جانوری چوری ہوئے تا حال ملزمان گرفتار نہیں کیے گئے سکندر حیات نے کہا

کہ میرے پالتو کتے کو میرے مخالفین نے فائر مار کر زخمی کر دیا ہے قبل ازیں مخالفین نے مجھے بھی فائر مار کر زخمی کر دیا تھا خلیل احمد اور شفقت نے بھی ملزمان کی عدم گرفتاری کی شکایات درج کرائیں ڈی ایس پی گوجرخان سید طاہر کاظمی نے ایس ایچ او تھانہ جاتلی کو ہدایات جاری کیں کہ فوری ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے ایس ایچ او جاتلی ایس آئی سکندر حیات نے بتایا کہ مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزمان کو ٹریس کر لیا گیا ہے جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گیاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

ڈی ایس پی گوجرخان سید طاہر کاظمی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین زمہ داری ہے کھلی کچیری کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے کھلی کچیری میں سابق ناظم جاتلی طاہر محمود مغل،سید ابرار حسین شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی اور ایس ایچ او تھانہ جاتلی سکندر حیات کی کارکردگی کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں