95

موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، چوہدری ساجد محمود

موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، چوہدری ساجد محمود

دولتالہ(نامہ نگار) موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرنے اور مہنگائی کا واویلا کرنے والے اب عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں مہنگائی مارچ کرنے والوں نے اقتدار میں آ کر مہنگائی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں 11جماعتیں مل کر بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کا سحر نہیں توڑ سکیں انشاء اللہ بہت جلد عمران خان دوبارہ اقتدار میں ہوں گے

ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں میں عوام کی جوق در جوق شمولیت اس بات کا زندہ ثبوت ہے پاکستان کے غیور عوام عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عوام خان نے عوام میں شعور پیدا کیا انکی دو دہائیوں پر مشتمل جدو جہد اقتدار کا حصول نہیں

بلکہ پاکستان کے عوام کو شعور بیدار کرنا تھا جس میں وہ کامیاب ہو چکے ہیں آج پاکستان کے ہر شہری،مردو خواتین اور بچے نہ صرف پاکستان کے مسائل کے آگاہ ہیں بلکہ برسر اقتدار11جماعتوں کے عزائم سے بھی آگہی رکھتے ہوئے انہیں مسترد کر چکے ہیں پاکستان تحریک انصاف کا بیا نیہ فوری الیکشن ہے عوام امپورٹڈ حکومت سے نجات چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں