حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے آزماناچاہیے، مریم نواز 110

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے آزماناچاہیے، مریم نواز

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے آزماناچاہیے، مریم نواز

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے آزماناچاہیے، مریم نواز

حکومت کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں، ن لیگ کا بیانیہ عوام کا بیانیہ بن گيا ہے، نائب صدر مسلم لیگ ن— فوٹو: فائل
حکومت کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں، ن لیگ کا بیانیہ عوام کا بیانیہ بن گيا ہے، نائب صدر مسلم لیگ ن— فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزماناچاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں، ن لیگ کا بیانیہ عوام کا بیانیہ بن گيا ہے، لوگوں کو پتہ ہے سچ کیا ہے، سیاسی جماعتوں کو عوام کی مرضی پر چلنا پڑے گا۔

مریم نواز نے سانحہ مری کا ذمہ دار بھی حکومت کوقرار دے دیا اور کہا کہ مری میں لوگ برف باری سے نہیں حکومت کی بے حسی اور نالائقی سے جان سے گئے ، حکمران بنی گالہ ، وزيراعظم ہاؤس اور چیف منسٹر ہاؤس میں ہیٹر جلاکر سوتے رہے ، اور وہاں عوام مرتے رہے ، 36 گھنٹے تک کسی نے ان کی آواز ہی نہیں سنی۔

https://youtu.be/Z9t3jaOVq3Y

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں