خیبرپختونخوا سے اگر کل لوگوں کو مری آنے سے روک دیاجاتا تو سانحہ نہ ہوتا، شیخ رشید
خیبرپختونخوا سے اگر کل لوگوں کو مری آنے سے روک دیاجاتا تو سانحہ نہ ہوتا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے اگر گزشتہ روز لوگوں کو مری آنے سے روک دیاجاتا تو سانحہ نہ ہوتا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیاپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ گلڈنہ، باڑیاں، گلیات اور نتھیاگلی ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں کلیئر ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا سے اگر گزشتہ روز لوگوں کو مری آنے سے روک دیاجاتا تو سانحہ نہ ہوتا تاہم صبح تک حالات قابو میں آجائیں گے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ شدید برفباری ہوئی لیکن محکمہ موسمیات کی طرف کسی کی نظر نہ گئی کہ اتنی بڑی تباہی ہوسکتی ہے، گلڈنہ، گلیات اور باڑیاں میں برفباری سے صورتحال زیادہ خراب ہوئی، کوشش کریں گے آئندہ بہتر انتظامات کریں۔
https://www.youtube.com/watch?v=9dI2Jj4Pzz4&t=4s