حکومت نے عوام سے بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل کردی
اسلام آباد: حکومت نے شہریوں سے بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل کردی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مری اور دیگر بالائی مقامات کے لیے ایک جم غفیر رواں دواں ہے، لاکھوں گاڑیاں ان علاقوں کی طرف جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کے لیے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سہولیات پہنچانا ناممکن بن گیا ہے لہٰذا جو لوگ ابھی گھروں میں ہیں ان سے درخواست ہے کہ بالائی علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کے لیے مؤخر کردیں۔
مری اور دیگر بالائ مقامات کیلئے ایک جم غفیر رواں دواں ہے لاکھوں گاڑیاں ان علاقوں کی طرف جارہی ہیں مقامی انتظامیہ کیلئے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سہولیات پہنچانا ناممکن بن گیا ہے، جو لوگ ابھی گھروں میں ہیں ان سے درخواست ہے بالائ علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کیلئے موخٓر کر دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 8, 2022
واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوچکی ہے جس کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی۔