تاریخی قدیمی شہر بھنبھور میں 2021 کے آخری غروب ہونے والے سورج کو الوداع کے لیے قومی رہنماوں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد میں مشترکہ شرکت
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)تاریخی قدیمی شہر بھنبھور میں دانشور ادیب اور قومی رہنماوں سمیت دھابیجی پریس کلب ، گھارو پریس کلب اور عوامی پریس کلب ملیر کے صحافیوں کی بڑی تعداد میں مشترکہ شرکت سرمئ شام منعقد 2021 کے آخری غروب ہونے والے سورج کو الوداع کیا اس موقع پر ملکی سالمیت امن خوشحالی کے لئے دعاء مانگی گئ
![]()
سرمئ شام میں قومی گلوکار راجا رزاق ملاح نے گیتوں کے ذریعے محفل سجائے رکھا اس دوران مختلف لوگوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2021 ملک و قوم کے لئے انموٹ نقوش چھوڑ گیا
سندھ میں بڑھتے مظالم معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی سمیت وڈیروں جاگیرداروں کے ہاتھوں غریب محکوم عوام پر بربریت کے المناک داستان رقم کرگیا ہے جو سندھ کو زخمی زخمی کرگیا ہے ایسے میں ہم رب کے حضور دعاء گو ہیں کہ اللہ کریم 2022 کو ملک و قوم کی سالمیت امن کے لئے سازگار بنائے