پریانتھا کمارا کی لاش ایمبولینس کے ذریعے لاہور پہنچا دی گئی 146

پریانتھا کمارا کی لاش ایمبولینس کے ذریعے لاہور پہنچا دی گئی

پریانتھا کمارا کی لاش ایمبولینس کے ذریعے لاہور پہنچا دی گئی

پریانتھا کمارا کی لاش ایمبولینس کے ذریعے لاہور پہنچا دی گئی

سری لنکن منیجر کی میت لاہور ڈیفنس کے نجی اسپتال لائی گئی جہاں اسے سردخانے میں رکھا جائے گا— فوٹو:فائل
سری لنکن منیجر کی میت لاہور ڈیفنس کے نجی اسپتال لائی گئی جہاں اسے سردخانے میں رکھا جائے گا— فوٹو:فائل

سیالکوٹ کی فیکٹری میں جنونیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد ایمبولینس سے لاہور پہنچا دی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایمبولینس کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی دو گاڑیاں بھی سیالکوٹ سے روانہ ہوئیں۔

سری لنکن منیجر کی میت لاہور ڈیفنس کے نجی اسپتال لائی گئی جہاں اسے سردخانے میں رکھا جائے گا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ میت لاہور میں سری لنکن قونصلیٹ کے حوالے کی جائے گی جہاں سے ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسے خصوصی پرواز سے سری لنکا روانہ کیا جائے گا۔ 

https://youtu.be/y-N87MrcdMY

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں