سعودی عرب کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت خوش آئند ہے، قیصرآفریدی
دبئی(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر قیصرخان آفریدی نے سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک سے براہ راست سعودی عرب پروازوں کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا ہے کہ یکم دسمبر سے سعودی عرب کیلئے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہو رہی ہیں جو ایک احسن اقدام ہے جس کے لیے
تمام پاکستانی سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو اب دبئی آمد اور یہاں پر پندرہ روز قیام کی ضرورت نہیں ہوگی جس سے ناصرف اوورسیز پاکستانیوں کو اضافی پریشانی سے نجات مل جائے گی بلکہ بروقت سعودی عرب پہنچ کر اطیمنان سے اپنی کام کے لیے تیاری بھی کرسکیں گے، قیصرخان آفریدی نے اس اہم فیصلے پر سعودی حکومت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا