اسلام گڑھ رورل ہیلتھ سنٹر اسلام گڑھ میں خسرہ اور روبیلا کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا 146

اسلام گڑھ رورل ہیلتھ سنٹر اسلام گڑھ میں خسرہ اور روبیلا کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

اسلام گڑھ رورل ہیلتھ سنٹر اسلام گڑھ میں خسرہ اور روبیلا کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

اسلام گڑھ(نامہ نگار)اسلام گڑھ رورل ہیلتھ سنٹر اسلام گڑھ میں خسرہ اور روبیلا کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں فوکل پرسن ڈاکٹر شکیل احمد،UCMO محمد اشتیاق،صداقت حسین، طارق محمود نے خصوصی شرکت کی انھوں نے کہا کہ 5 سال سے 15 سال کے تمام بچوں کو خسرہ اور ربیلا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

خسرہ اور روبیلا انتہائی خطرناک بیماریاں ہیں جن سے بچاؤ احتیاط اور حفاظتی ٹیکے ہی واحد حل ہے لوگوں کو چاہیے کہ وہ محکمہ صحت کی حفاظتی ٹیکے لگانے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور اس موذی مرض سے اپنے بچوں کو بچانے کے لیے اقدامات کریں اور آگاہی مہم کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں تاکہ لوگوں کو ان موذی بیماریوں کے بارے میں مکمل آگاہی ہو سکے اس موقع پر
پٹوری حلقہ محمد جمیل، محمد حنیف،شبیر حسین،حافظ محمد اخلاق، حافظ کالا خان لودھی،ماسٹر سرفراز،بدر چوہدری سمیت سنیئر صحافی عبدالرزاق نیازی اور نوجوان کالم نگار و صحافی محمد کاشف اکبر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں