جہانیاں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے ایک پروقار ریلی کا انعقاد قیادت
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) جہانیاں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا. جس میں لائنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران، اساتذہ کرام، طلباء، سیاسی سماجی کارکن، تاجر برادری اور صحافتی تنظیموں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی، واک کی قیادت رہنما تحریک انصاف وایگزیکٹو ممبر صوبائی نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب چوہدری خالد جاوید آرائیں ،اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل جہانیاں مہر غلام مرتضیٰ سیال ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں ڈاکٹر عمر غوری ، چئیرمین چوہدری محمد اسلم کمبوہ، تحصیلدار طاہر عباس خان کچھی
، پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول جہانیاں راؤ اسرار احمد اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا نے کی. شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے.میونسپل کمیٹی سے شروع ہونے والی واک مرکزی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ جہاں پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا ہر بچہ، بوڑھا اور جوان تحریک آزادی میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے. چوہدری خالد جاوید آرائیں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر پر سفاک بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کی پرزور مذمت کرتے ہیں. ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل جہانیاں
مہر غلام مرتضیٰ سیال نے کہا کہ جلد ہی آزادی کا سورج طلوع ہوگا. ڈاکٹر عمر غوری، علی رضا ، طاہر عباس خان کچھی ، محمد احمد، راؤ اسرار احمد اور نذیراحمد گوندل نے کہا کہ بھارتی جبر و تسلط اور ظلم و بربریت کا استعارہ پر عزم کشمیری عوام کا ایک ہی نعرہ آزادی ہے حق ہمارا. اس موقع پر سپیشل برانچ جہانیاں سرکل کے انچارج چوہدری سیف اللہ بٹر ،نادر علی رضوی، رسکیو 1122 راشد ،ظفر اقبال اور مجاہد سعید خان بھی موجود تھے