کالعدم تنظیم کا مارچ روکنے کیلئے سادھوکی میں بھی خندق کھود دی گئی 139

کالعدم تنظیم کا مارچ روکنے کیلئے سادھوکی میں بھی خندق کھود دی گئی

کالعدم تنظیم کا مارچ روکنے کیلئے سادھوکی میں بھی خندق کھود دی گئی

کالعدم تنظیم کا مارچ روکنے کیلئے سادھوکی میں بھی خندق کھود دی گئی

کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں نے مریدکے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کردیا— فوٹو: اسکرین گریب
کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں نے مریدکے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کردیا— فوٹو: اسکرین گریب

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں نے مریدکے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کردیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سادھوکی میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کومنتشر ہونے کی ہدایت کی۔

بعدازاں پولیس نے کالعدم تنظیم کےکارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شلینگ کی جس کے جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔

پولیس اور انتظامیہ نے کالعدم تنظیم کا مارچ روکنے کیلئے سادھوکی میں بھی خندق کھود دی ہے۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث جی ٹی روڈ بند ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جی ٹی روڈ پر گوجرانوالا کے قریب خندق کھود دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں