فرانسیسی سفیر کی واپسی اور سفارتخانہ بند کرنے کے مطالبات ماننا مشکل ہے، شیخ رشید 134

فرانسیسی سفیر کی واپسی اور سفارتخانہ بند کرنے کے مطالبات ماننا مشکل ہے، شیخ رشید

فرانسیسی سفیر کی واپسی اور سفارتخانہ بند کرنے کے مطالبات ماننا مشکل ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہوئی ساری باتوں پر رضا مندی ہے لیکن فرانسیسی سفیر کی واپسی اور سفارت خانہ بند کرنے کے مطالبات ماننا مشکل ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ کالعدم تحریک لبیک کا فرانسیسی سفیر کو پاکستان سے نکالنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھاکہ کالعدم ٹی ایل پی سے ہوئی ساری باتوں پر رضا مندی ہے لیکن فرانسیسی سفیر کی واپسی اور سفارت خانہ بند کرنے کے مطالبات ماننا مشکل ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ اگرفرانسیسی سفیر کو نکالا گیا توپاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اس کے علاوہ کسی مطالبے پر تحفظات نہیں، ٹی ایل پی کا بڑا مطالبہ فرانسیسی سفیر کی واپسی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں