دولتالہ زمین کے جعلی انتقالات میں ملوث گروہ کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج 125

دولتالہ زمین کے جعلی انتقالات میں ملوث گروہ کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج

دولتالہ زمین کے جعلی انتقالات میں ملوث گروہ کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج

دولتالہ (نامہ نگار )زمین کے جعلی انتقالات میں ملوث گروہ کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج مقدمہ نائب تحصیلدار چوہدری محمد اشفاق کی مدعیت میں درج کیا گیا چوہدری محمد اشفاق نائب تحصیلدار نے جاتلی پولیس کو مراسلہ استغاثہ میں تحریر کیا کہ مذکورہ گروہ نے جعلی خریدار،جعلی فروخت کندگان اور جعلی گواہان کے زریعے جاتلی کے نواحی قصبہ داتا بھٹ میں اراضی کے 4انتقال درج کرائے انتقال نمبر1478 بحق جہانزیب اعوان،بیع محمد نثار،گواہان شاہد محمود،متین الرحمان،انتقال نمبر1479 بحق جہانزیب

اعوان بیع محمد افضل گواہان نعیم رزا اور متین الرحمان،انتقال نمبر1480بحق ارباب تسلیم بائعہ اللہ دتہ گواہان ربنواز عامر جاوید،متین الرحمان اورانتقال نمبر1483بحق ارباب تسلیم بائعہ محمد اعظم جہانزیب اعوان وغیرہ جعلی بائعان و گواہان نے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے انتقال منظور کرائے جاتلی پولیس نے تعزیرات پاکستان زیر دفعہ 420/468/471کے تحت مقدمہ درج کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں