کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے جی ٹی روڈ کی ایک طرف سے رکاوٹیں ہٹا دیں 166

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے جی ٹی روڈ کی ایک طرف سے رکاوٹیں ہٹا دیں

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے جی ٹی روڈ کی ایک طرف سے رکاوٹیں ہٹا دیں 

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی ریلی کے چوتھے روز مظاہرین نے مریدکے سے لاہور کیلئے جی ٹی روڈ کی ایک طرف سے رکاوٹیں ہٹا دیں۔

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد مریدکے میں پڑاؤ ڈالا ہوا ہے۔

ریلی کے چوتھے روز مظاہرین نے مریدکے سے لاہور کیلئے جی ٹی روڈ کی ایک طرف سے رکاوٹیں ہٹا دیں جس کے بعد اب مریدکے سے لاہور کیلئے ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔

مریدکے سے گوجرانوالا جانے کیلئے رکاوٹیں بدستور موجود ہیں۔

جی ٹی روڈ پر مریدکے سے لیکر گوجرانوالا تک مظاہرین کے دھرنے اور کنٹینرز کے باعث راستے بند ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں