وزیراعظم پاکستان کا “سیرتُ النبی ﷺ کانفرنس” سے تاریخی خطاب کی تیاری شروع
اسلام آباد( سٹی رپورٹر)وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مؤرخہ 10 اکتوبر بروز اتوار دن 2بجے عشرہ رحمتہ للعالمین ﷺ کے ضمن میں “سیرتُ النبی ﷺ کانفرنس” سے تاریخی خطاب کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی فیصلے کی روشنی میں تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ذیلی تنظیمات کے ذمہ داران کے ہمراہ ایک مرکزی مقام کا تعین کیا جائے گا
جہاں بڑی سکرینیں آویزاں کی جائیں اور وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے تاریخی خطاب کی اجتماعی سماعت کیلئے کارکنان کی بھرپور شرکت کے اہتمام کے ساتھ عوام الناس کو بڑی تعداد میں مدعو کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام صدور اور متعلقہ ذمہ داران مدر ونگ سے رابطے میں رہیں
اور یوتھ ونگ کی جانب سے بھرپور شرکت یقینی بنائیں اس ضمن میں آپ کی جانب سے کی گئی تیاریوں اور اقدامات سے بالائی تننظیموں کو آگاہ کیجئے اور اس کیلئے تنظیمی سطح پر مروجہ طریقہ کار بروئے کا لائیے۔