پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے سینئر رہنما زاہد افضل ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی افریقہ ریجن مقرر 154

پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے سینئر رہنما زاہد افضل ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی افریقہ ریجن مقرر

پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے سینئر رہنما زاہد افضل ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی افریقہ ریجن مقرر

ساؤتھ افریقہ ( بیوروچیف ) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ افریقہ کے پہلے ممبر ,سابق ممبر شپ کوآرڈینیٹر ,دو مرتبہ سینئر نائب اور افریقہ ریجن کے چیف آرگنائزر رہنے والے سینئر رہنما زاہد افضل کو پارٹی ورک ,خلوص نیت اور پارٹی کو افریقہ میں اسٹیبل کرنے کی بنیاد پر ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی افریقہ ریجن مقرر کردیا گیا 

افریقہ کے پارٹی ورکرز ,سیاسی ,سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت دنیا بھر سے تمام مکتبہ فکر کے افراد نے زاہد افضل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپکی خلوص نیت تھی کہ آپ کامیابیوں کو چھوتے گئے اور اس محاورے کو سچ ثابت کیا کہ “محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ کامیابی شور مچا دے”

۔ پی ٹی آئی ساؤتھ افریقہ آپکی خدمات کی معترف رہے گی اور ہم سب دوست بھائی آپکے ساتھ ہیں ۔زاہد افضل نے بھرپور اعتماد پر چیف آرگنائزر اور سیکرٹری او آئی اسی کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں