دولتالہ میں گوشت مہنگے داموں فروخت انتظامیہ ایکشن لے:عوامی مطالبہ
دولتالہ(نامہ نگار) اندھیر نگری چوپٹ راج دولتالہ میں قصابوں نے انت مچا دی چھوٹا گوشت 1100/1200 اور بڑا کوشت 500/600میں فروخت ہونے لگا حفظان صحت کے اصولوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے من مانے نرخوں پر غیر معیاری گوشت کی فروخت جاری انتظامیہ بے بس اے سی گوجرخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دولتالہ شہر میں قصابوں کی اندھیر نگری کے باعث عوام غیر معیاری گوشت مہنگے داموں پر خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں
قصابوں کے تھڑوں کے نیچے بیمار خارش زدہ کتوں کی بھرمار سارا دن چھیچھڑوں کے انتظار میں بیٹھی ہوتی ہیں کتوں اور گوشت کے فضلا سے مکھیوں کی بہتات گوشت پر بھنبھناتی رہتی ہیں صفائی کا خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کے باعث موسم گرما کی حدت اور شدت گوشت بھی متاثر ہوتا ہے دھول مٹی سے اٹا پانی لگا غیر معیاری گوشت انتہائی مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے دیگر دکانداروں کی طرح قصابوں کو بھی ریٹ لسٹ فراہم کی جاتی ہے تا ہم اس لسٹ پر عمل درآمد کرانے کے لیے اسے سی گوجرخان ضرور ی اقدامات اٹھائیں
علاوہ ازیں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے دکانداروں کو فراہم کیا جانے والا نرخنامہ سوائے کاغذ ی ٹکڑے کے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا 80فی صد یہ نرخنامہ شو پیش سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا اہلیان علاقہ،عوامی سماجی سیاسی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے اے سی گوجرخان غلام سرور سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت سمیت مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے