انسپکٹر جنرل آف پنجاب انعام غنی کی ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی آمد 130

انسپکٹر جنرل آف پنجاب انعام غنی کی ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی آمد

انسپکٹر جنرل آف پنجاب انعام غنی کی ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی آمد

راولپنڈی(راجہ فرقان احمد) آئی جی پنجاب انعام غنی کی ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی آمد، آر پی او راولپنڈی ،سی پی او راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر افسران کا پرتپاک استقبال کیا۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک ہیڈ کواٹر کی مختلف برانچز کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کاٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی کا دورہ

اس موقع پرآر پی او راولپنڈی عمران احمر ، سی پی او راولپنڈی احسن یونس اور دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر افسران کا پرتپاک استقبال کیا۔سی ٹی او راولپنڈی نے آئی جی پنجاب کوریڈیو اسٹیشن88.6 ،غلام اصغر شہید ڈرائیونگ سکول،ون ونڈو لائسنسنگ سسٹم اور پولیس ویلفیئر مرکز سمیت دیگراہم برانچز کا معائنہ کروایااور بریفینگ دی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ، مشکل وقت میںروڈ یوزرز کو بروقت مدد فراہم کرنا ،لائسنس کے حصول کو جدید تقاضوں کے مطابق آسان بنا نا اورٹریفک حادثات پر قابو پانے اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی

طرف سے قائم کردہ ریڈیو اسٹیشن88.6 کی وسیع کوریج کی بدولت اسے پنجاب پولیس ریڈیو اسٹیشن کے نام سے منصوب کرنے کی ہدایت کی۔ریڈیو اسٹیشن کا استعمال کرتے ہوئے شہری سفر کرنے سے پہلے بند راستے اور شہر میں ٹریفک فلو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی بھی حاصل کر سکیں گے۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کر رہی ہے۔ون ونڈو لائسنسنگ سسٹم ،راستہ اپلیکیشن،باڈی کیم،

ای چالاننگ پیمنٹ سسٹم ،رش والے مقامات پر پولیس کی گاڑیوں میںنصب کیمرہ کے ذریعے مانیٹرنگ اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر نا وغیرہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے وژن کے اہم حصے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے شبانہ روز محنت اور عوام الناس کی خدمت اور حفاظت کے ذریعے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرونی دنیا میں نیک نامی اور شہرت حاصل کی ہے بلکہ ہر قسم کی تفریق اور تعصب سے بالا تر قانون کایکساں نفاذ،رکاوٹوں سے پاک ٹریفک کی روانی،جدید اور بروقت امدادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں