بی ایم پی کمانڈنٹ کا کھڑاک،سمگلروں،منشیات فروشوں سے تعلق38کوشوکاز،لاڈلے لائن آفیسرنجیب قیصرانی کو بچا لیا 160

بی ایم پی کمانڈنٹ کا کھڑاک،سمگلروں،منشیات فروشوں سے تعلق38کوشوکاز،لاڈلے لائن آفیسرنجیب قیصرانی کو بچا لیا

بی ایم پی کمانڈنٹ کا کھڑاک،سمگلروں،منشیات فروشوں سے تعلق38کوشوکاز،لاڈلے لائن آفیسرنجیب قیصرانی کو بچا لیا

ڈیرہ غازی خان)محمد فیض سے(بی ایم پی کمانڈنٹ کا کھڑاک،سمگلروں،منشیات فروشوں سے تعلق38کوشوکاز،لاڈلے لائن آفیسرنجیب قیصرانی کو بچا لیا۔کرپٹ لائن آفیسر نجیب قیصرانی کے خلاف کسی بھی محکمانہ کارروائی و انکوائری سے حمزہ سالک کو بااثر شخصیت کے بھائی نے روک دیا ،لائن آفیسر کے آدمیوں کامال پکڑنے والا ایس ایچ او راکھی گاج حبیب لغاری لائن حاضر اور دوسری طرف کماؤ پوت اقبال لغاری کو تھانہ بواٹہ ایس ایچ او تعینات کروا دیا ۔


تفصیلات کیمطابق ڈیرہ غازیخان میں کرپٹ لائن آفیسر نجیب قیصرانی کے خلاف کسی بھی قسم کی محکمانہ کارروائی و انکوائری سے حمزہ سالک کو با اثر شخصیت کے بھائی نے روک دیا دیگر 38 اہلکاروں کو شوکاز جاری کردئے، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے تین ایس ایچ اوز سمیت 38 اہلکاروں کو منشیات کی سمگلنگ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں و دیگر اشیا کی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے

ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیاہے ، ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بی ایم پی لائن آفیسر نجیب اللہ قیصرانی کی سرپرستی میں منشیات فروشی کے نیٹ ورک کے انکشاف پر مبنی خبریں اخبارات میں شائع ہوئی تھیں جس پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کو با اثر شخصیت کے بھائی کی طرف سے لائن آفیسر نجیب قیصرانی کے خلاف کسی بھی قسم کی محکمانہ کارروائی و انکوائری سے روک دیا جبکہ جن ملازمین کوشوکازنوٹس جاری کئے گئے ان میں چیک پوسٹ راکھی گاج پرتعینات فدا حسین، پرویز، صادق حسین، خلیل، عبد الرحیم، شیرباز، سعید احمد، جمیل احمد، محمد حسین، محمد سلیمان، احمد نواز، اعجاز احمد، ایس ایچ او حبیب لغاری، جبکہ تھانہ کھر کے ایس ایچ او امیر حمزہ و اہلکاروں معمور احمد، محمد رفیق،

ابوبکر، شوکت علی، نذیر احمد، جبکہ چیک پوسٹ بواٹہ کے ایس ایچ او باقر لغاری و اہلکاروں محمد نواز، حفیظ اللہ، محمد شاہد، لیاقت علی، محمد انور، منیر احمد، محمد ظفر، داد محمد، رازق بخش، سہراب خان، مزمل منیر، اسد، محمد رفیق کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا جبکہ تین سال سے ایک ہی سیٹ پر براجمان لائن آفیسر نجیب قیصرانی کے متعدد ہوشربا سکینڈلز اخبارات میں شائع ہونے کے باوجود بااثر شخصیت کے بھائی کے دباؤ کی وجہ سے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک بے بس لاچار خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ دوسری طرف گذشتہ روزتھانہ راکھی گاج کے ایس ایچ اوحبیب لغاری نے اپنی ٹیم اعجاز کلوئی سوار ،خلیل لغاری ،شیرباز خان لغاری کے ہمراہ چیک پوسٹ

راکھی گاج پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان جس میں ایرانی جوس،جنسی ٹیبلیٹ اور انجکشن وغیرہ شامل تھے کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پکڑلیا،ذرائع کاکہناہے کہ پکڑی جانے والی ادویات اوردیگرسامان مبینہ طورپرلائن آفیسرنجیب قیصرانی کے آدمیوں کاتھاجس کاغصہ نکالتے ہوئے ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے والے ایس ایچ اوحبیب لغاری کوبطورسزاتھانے سے لائن کلوزکروادیا۔اسی طرح نائب دفعداراقبال لغاری جس کی سمگلروں سے روابط کی کہانیاں زبان زدعام ہیں ذرائع کاکہناہے کہ جس کابیٹااکبرلغاری منشیات سمیت پکڑاگیاتھاجسے بھاری رقم دیکرچھڑایاگیاتھا،انہی وجوہات کی بناپراسے ایس ایچ اوکے عہدے سے ہٹایاگیاتھا،ذرائع کاکہناہے کہ گذشتہ ہفتے ایک سیاسی

شخصیت سے بھاری رقم کی ڈیل کے نتیجے میں لائن آفیسر نجیب قیصرانی نے اسے تھانہ بواٹہ تعینات کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی ، لائن آفیسر نے اقبال لغاری سے وعدہ پوراکرتے ہوئے تھانہ بواٹہ میں ایس ایچ او تعینات کروادیا۔یادرہے لائن آفیسرنجیب اللہ قیصرانی کوبچانے کے چکرمیں بی ایم پی کمانڈنٹ حواس باختہ ہوکرایک منظم فورس میں اکھاڑپچھاڑجاری رکھے ہوئے ہیں جس ملازمین خوف کاشکارہیں اوران کامورال بھی مسلسل گررہاہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنرڈیرہ غازیخان اوروزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں