بلوچستان ایمپلائز گرینڈ الائنس نے حکومت کو دیئے گئے 19 نکاتی ڈیمانڈ نوٹس کی تفصیلات جاری کردی ہیں
کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان ایمپلائزاینڈورکرز گرینڈ الائنس نے حکومت بلوچستان کو پیش کی گئی 19 نکاتی ڈیمانڈ نوٹس کی تفصیلات جاری کردی ہیں الائنس کے ترجمان حاجی محمد یونس کاکڑکے مطابق جنرل سیکرٹری داد محمد بلوچ کی جانب سے جاری تحریری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گرینڈ الائنس بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی 50 سے زائد مختلف محکموں کے ملازمین تنظیموں پر مشتمل الائنس ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تنظیموں کا یہ پلیٹ فارم جہاں صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے وہاں فرائض کی بہتر ادائیگی کا بھی خواہاں ہے
مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ موجودہ نے سرکاری ملازمین کو نان شبینہ سے بھی محروم کررکھا ہے اور خصوصاً چھوٹے گریڈ کے ملازمین کی مشکلات میں رو زبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس نے جو 19 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے وہ صوبہ بھر کے تمام محکموں کے ملازمین کے مسائل ومشکلات پر محیط ہے ڈیمانڈ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے حالیہ جاری نوٹیفیکیشن کے تحت بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کو یکم مارچ 2021 ء سے 25 فیصد ڈسپائریٹری ڈیڈکشن الاونس کی ادائیگی
ممکن بنائی جائے بلوچستان کے فوت و ریٹائرڈ ملازمین کے لواحقین و بچوں کا کوٹہ وفاق کی طرزپر بحال کیا جائے کارپوریٹس اداروںاور دیگر صوبوں کے طرز پر ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء کیا جائے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں اٹیج ڈیپارٹمنٹس کے تمام ملازمین کو یوٹییلٹی الاونس اور ہاوس ریکوزیشن کی ادائیگی کی جائے 32 اضلاع کے تمام ملازمین کے ہاوس رینٹ کو ضلع کو ئٹہ کے برابر کیا جائے بلوچستان کے مختلف محکموں میں پوسٹوں کی وفاق اور صوبوں کی طرز پر اپ گریڈاور ٹائم اسکیل دیاجائے محکمہ تعلیم میں لازمی سروس ایکٹ کا خاتمہ بلوچستان میں ترمیم شدہ مجوزہ لیبر قوانین BIRA کو فوری نفاذ کیا جائے
اور 62 ٹریڈ یونینز پر عائد پابندی کا خاتمہ کیاجائے بلوچستان کے تمام محکموں کے ملازمین کے لیے ہاوسنگ سکیم کا اجراء کیا جائے ریٹائرمنٹ کے وقت تمام ملازمین کی ایک سال کی تنخواہ ، پنشن ،جی پی فنڈز ،بینوولنٹ فنڈز اور گروپ انشورنس کو دیگر صوبوں کی طرز پر آن لائن کیا جائے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے الاونس میں سندھ کی طرز پر اضافہ کیا جائے تمام ملازمین کے پروموشن میں عائد گریجویشن ک شرط ختم کی جائے اے جی آفس کے اختیا رات نچلی سطح پر منتقل ہوئے ہیں اس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ دور دراز کے اضلاع کے ملازمین کے لیے آسانیاں پیدا ہوں
ہنگامی حالات میں فرائض انجام دینے والے تمام ملازمین کو دیگر صوبوں کی طرح رسک الاونس دیاجائے گریڈ 1 تا 5 ملازمین کے منجمد الاونس بحال کیا جائے بلوچستان کے تمام محکموں کے تعلیم یافتہ درجہ چہارم کے ملازمین کو تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر 50 فیصد ترقی دی جائے بلوچستان کے تما م محکموں میں عرصہ دراز سے کام کرنے والے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے صوبے کے صنعتی اداروں کول مائنز اور پرائیویٹ اداروں سے ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کیا جائے اور پرائیویٹ اداروں کے مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی اور EOBI میں رجسٹرڈ کرکے اُنہیں لیبر قوانین کے تحت حاصل تمام بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں تمام محکموں میں نجکاری کا خاتمہ کیا جائے ۔