پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن طاہر گردیزی کی جانب سے ورسان دبئی میں دعوت کا اہتمام کیا گیا
دبئی(بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن طاہر گردیزی کی جانب سے ورسان دبئی میں دعوت کا اہتمام کیا گیا، دعوت میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل، ڈپٹی سیکریڑی جنرل عرفان قمر گوندل، سینئر نائب صدر دبئی شفیق صدیقی، سیکریٹری انفارمیشن وومن ونگ نجمہ جیلانی نے شرکت کی، اس موقع پر پارٹی امور اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی گئی