اندھی تقلید کا قائل نہیں مشتاق منہاس نے حلقے میں بلا تفریق کام کروائے ۔امجد اقبال تنولی 226

اندھی تقلید کا قائل نہیں مشتاق منہاس نے حلقے میں بلا تفریق کام کروائے ۔امجد اقبال تنولی

اندھی تقلید کا قائل نہیں مشتاق منہاس نے حلقے میں بلا تفریق کام کروائے ۔امجد اقبال تنولی

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی )مشتاق منہاس نے حلقے میں بلا تفریق تعمیرو ترقی کے کام کروائے ۔انہوں نے سیاست میں برداشت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا اور ساتھ ہی ساتھ کارکنان کی عزت ونفس کا بھی خیال رکھا کیونکہ سیاسی کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی سرمایا ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق امید وار قانون ساز اسمبلی حلقہ وسطی باغ امجد اقبال تنولی نے کو خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں خود امیدوار تھا مجھے میرے حلقے کی عوام نے فیصلے کا اختیار دیا تھا ۔اس لیے میں نے حلقے کی تعمیرو ترقی کے لیے مشتاق منہاس اور مسلم لیگ(ن )سے اتحاد کا فیصلہ کیا تھا ۔

الحمداللہ مشتاق منہاس نے بلاتفریق میرٹ پر ترقیاتی کام کروائے ۔این ٹی اس اور میرٹ کی بحالی میں مشتاق منہاس کا بنیادی کردار رہا ہے ،آگے اتحاد کے بارے میں سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے غریب عوام جو میرے ساتھ ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے قبول کروں گا ۔انہوں نے نوجوانوں کے لیے پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو چائیے کہ وہ سیاسی عمل میں آئیں اور اپنے حلقے کی تعمیرو ترقی کے لیے کردار ادا کریں۔جنوبی باغ میں تعمیر و ترقی کے حوالے اور علحیدہ حلقہ کے حوالے سے کیے گے سوال کے جواب ان کا کہنا تھا کہ جنوبی باغ والوں سے سرکاری ملازمتوں

اور علحیدہ حلقہ کا وعدہ ابھی تک تشنہ تکمیل ہے جس کا مشتاق منہاس پر فرض ہے ۔اور گرلز مڈل سکول جسکو قمر صاحب نے ہائی کا درجہ دیا تھا وہ بھی ابھی تک جوں کا تو ں ہے ۔امید ہے مشتاق منہاس صاحب سکول کو ہائی کا درجہ دلوائیں گے ۔آگے الیکشن لڑنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔تاہم مذہبی سمیت انتخابی عمل میں جماعتیں ٹکٹ کے حوالے سے رابطے میں ہیں ۔اگر جنوبی باغ سے کوئی مشترکہ امیدوار سامنے آتا ہے تو اسکی بھرپور حمایت کروں گا ۔پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر میں حکومت کے حوالےسے کیے گے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں گالی گلوچ کو متعارف کرایا آزاد کشمیر میں انکا کوئی مستقبل نہیں ۔اگر مقتدر حلقے غیر جانبدار رہے تو یہ 5 سیٹ بھی نہیں جیت سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں