راولپنڈی ٹریفک پولیس کی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی
راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے موجودہ ملکی صورت حال اورسکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کا آغاز کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی رائے مظہر اقبال نے سرکل کے تمام ڈی ایس پیزاور انچارج سیکٹر کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے جس سلسلے میں سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دے دیے گئے ہیں جو راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں
اور داخلی خارجی راستوں پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں گے۔ اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے متعلق شہریوں کی طرف سے بھی کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گالہذا شہری کسی قسم کی قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ ماہ بھی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے دوران 888گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے اور متعدد کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔