آپﷺ کی محبت سے ویران دلوں کو روشنی ملتی ہے ،پیر محمدنقیب الرحمن، پیرمحمد حسان حسیب الرحمن 270

آپﷺ کی محبت سے ویران دلوں کو روشنی ملتی ہے ،پیر محمدنقیب الرحمن، پیرمحمد حسان حسیب الرحمن

آپﷺ کی محبت سے ویران دلوں کو روشنی ملتی ہے ،پیر محمدنقیب الرحمن، پیرمحمد حسان حسیب الرحمن

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)عشق رسول ﷺ ہی درحقیقت مومن کا سرمایہ حیات ہے ،آپﷺ کی محبت سے ویران دلوں کو روشنی ملتی ہے ،عشق مصطفیﷺ ہی وہ جذبہ ہے کہ جسے بیدار کرکے معاشرے میں پائی جانے و الی تمام برائیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے ور اسی جذبہ کے تحت بندہ روحانی عروج کو پہنچتا ہے یہ جذبہ انسان کے تزکیہ نفس میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے ۔طہارت و پاکیزگی اس کا شعار بنتی ہے اور انسان معاشرتی اقدار کو فروغ دینے کے قابل ہوجاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی کیسجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن اور پیرمحمد حسان حسیب الرحمن نے سیالکوٹ گرائونڈ دربار حضرت سیدنا امام علی الحق شہیدؒ میں ایک دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ صوفیائے کرام نے برصغیر پاک وہند میں اسلام کی ترویج و اشاعت اور انسانیت کی بھلائی کیلئے بڑا اہم کردار ادا کیا،موجودہ افراتفری اور نفسانفسی کے دور میں اگر حقیقی سکون میسر آسکتا ہے تو اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم صوفیاء عظام اور اولیاء اللہ کے روحانی فیض سے مستفید ہوں

انہو ں نے کہا کہ اولیاء اللہ نے امن و محبت کی وہ شمعیں روشن کیں جس سے غیر مسلم بھی اسلام کی حقانیت کے قائل ہوگے اور مشرف بہ اسلام ہوئے۔ اسلام تلوار کے زورپر نہیں پھیلا بلکہ اخوت و محبت کے جذبہ سے پھیلا ۔سطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ نے نوئے لاکھ غیر مسلموں کو مشرف بہ اسلام کیا۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت دین کی اساس اوراولیاء اللہ نے اس اساس کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی ساری توانائیاں صرف کیںچونکہ عشق رسول ﷺ اسلام اور روحانیت کی روح ہے اور اسی روحانی اقدار کے فروغ کیلئے

بزرگان دین کوشاں ہیں۔پیرمحمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ آج دور ظلمت میں اگر اجالا چاہیے تو ہمیں اپنے مرکز مدینہ پاک سے رابطے کو مضبوط بنانا ہوگا۔اس موقع پر پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی ترجمان پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی ،وائس چیئرمین سیالکوٹ پیر صوفی منظور علی چوراہی ، سابق وزیر مذہبی امور حکومت آزاد کشمیر صاحبزادہ حامد رضا ، چیئرمین برائے لیگل ونگ چوہدری فرحت عباس ایڈووکیٹ ،پیر سید عارف بہائولحق شاہ ،چوہدری مقصود علی وڑائچ ،چوہدری شاہد محمود وڑائچ ، خلیفہ مجاز ضمیر اختررانا بھی موجود تھے۔محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور اتحاد بین المسلمین اور پوری دنیا سے کرونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں