سندھ کے تاریخی قدیمی شہر بھنمبھور پر جاری قبضہ اور روینیو ڈپارنمنٹ کی ملی بگھت سے بااثر لینڈ گریبر مافیا بھنمبھور کی وسیع زمین پر قابض
ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)سندھ کے تاریخی قدیمی شہر بھنمبھور پر جاری قبضہ اور روینیو ڈپارنمنٹ کی ملی بگھت سے بااثر لینڈ گریبر مافیا بھنمبھور کی وسیع زمین پر قابض ہے اس حوالہ سے دھابیجی پریس کلب کی جانب سے ایک اے پی سی منعقد ہوئ جسمیں ینگ سوشل نیٹ ورک کے صدر علم دین رند، عبدالرزاق کلمتی، کوسٹل سجاگ سوشل فورم کے صدر اصغر جت ، نبیل رند پیپلز پارٹی بھنمبھور صدر رحیم خان شورو پیپلز پارٹی دھابیجی صدر سکندر علی پہنور، دھابیجی سابق چیئرمین فقیر نبی بخش بلوچ، صدر دھابیجی پریس کلب مقصود احمد جوکیو و دیگر نے شرکت کی
جہاں شرکاء اے پی سی نے میڈیا کو بتایا کہ ساحلی پٹی خاص کر تاریخی قدیمی شہر بھنمبھور کے اثاثہ ایراضی کو بچانا ہوگا تاریخ سے وابسطہ طالب علم جب دنیا کے کسی کونے سے یہاں آتا ہے اور اسے اس تاریخی قدیمی شہر میں وہ کچھ نظر نہی آتا جو اسنے پڑھا تب اس منظر سے ملک کا وقار گرتا ہے ایسے میں تاریخی ورثوں کی قد کاٹ نہی رہتی اور تاریخی ورثے ہی قوم و ملک کی شناخت ہوتی ہے دھابیجی کے قریب ساحل پر واقع تاریخی قدیمی شہر بھنمبھور اس وقت زبوں حالی کا شکار ہے آرکیالوجی ڈپارنمنٹ کلچر ڈپارنمنٹ کی غفلت سمجھ سے بالاتر ہے اور ستم ظرفی یہ کہ روینیو ڈپارنمنٹ اس سارے دھندھے میں ملوث ہے شرکاء اے پی سی نے بااختیار اعلی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تاریخی شہر بھنمبھور کے بچاو کے لئے اقدامات کرے اور لینڈ مافیا سمیت روینیو ڈپارنمنٹ کا احتساب کرے