محکمہ تعلیم سکولزکی جانب سے جاری سروسز رولز اساتذہ دشمنی کے مترادف ہیں ،حاجی حبیب الرحمن مردانزئی 112

محکمہ تعلیم سکولزکی جانب سے جاری سروسز رولز اساتذہ دشمنی کے مترادف ہیں ،حاجی حبیب الرحمن مردانزئی

محکمہ تعلیم سکولزکی جانب سے جاری سروسز رولز اساتذہ دشمنی کے مترادف ہیں ،حاجی حبیب الرحمن مردانزئی

کوئٹہ ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان نے محکمہ تعلیم سکولز کی جانب سے جاری سروسز رولز کو اساتذہ دشمن رولز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ، جی ٹی اے صوبہ بھر کے تمام کیڈرز کے اساتذہ کے حقوق کا دفاع کرئے گا کسی بھی کیڈر کا استحصال برداشت نہیں کریں گے جی ٹی اے کی مرکزی کا بینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں گزشتہ روز مرکزی کا بینہ کا اجلاس حاجی حبیب الرحمن مردانزئی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے حالیہ سروسز رولز کا بغور جائزہ لیا گیا اوراُنہیں اساتذہ دشمن قرار دیتے ہوئے

مسترد کردیا گیا ہے اجلاس میں رولز پر عمل درآمد روکنے اور سخت سے سخت احتجاجی لائحہ عمل اپنانے کی منظوری دی گئی اس سلسلہ میں نورجان شان رند ، حاجی محمد یونس کاکڑ اور خان نوشیروان پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی واضع رہے کہ جی ٹی اے کی درخواست پر معزز عدالت عالیہ نے محکمہ تعلیم کو نوٹس جاری کردیا ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کے تمام ممبرز کے لیے نئے ممبر شپ کارڈ جاری کئے جارہے ہیں

اور خا ص طور پر ایسے تمام اضلا ع جن کی انتخابی مدت پوری ہو چکی ہے اُنہیں 31 جنوری 2021 ء تک ہر لحاظ سے ممبر سازی مکمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے اجلاس میں ایسے اضلاع جن کے ذمہ چندہ واجب الادا ہے اُنہیں کہا گیا ہے کہ 15جنوری 2021 ء تک مرکزی سیکریٹری فنانس کے پاس چندہ جمع کرکے رسید حاصل کریں اجلاس میں کہا گیا کہ مختلف کیڈرزکی جانب سے اضلاع میں بننے والے اساتذہ فورم یا الائنس میں کوئی بھی جی ٹی اے کا رکن یا ضلع حصہ نہیں بنے گا

کیونکہ جی ٹی اے شب رورز اُن کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہے اجلاس میں ڈائریکٹریٹ کی سطح پر قائم کئے گئے سینیارٹی سیل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایک اساتذہ تنظیم کے عہدیداروں کی جانب سے سیل میں بھر پور مداخلت کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اگر سینیارٹی سیل سے جانبدار اور متنازعہ افراد کو بے دخل نہ کیا گیا تو جی ٹی اے اس کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے پر مجبور ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں