ضلعی انتظامیہ نے محکمہ زراعت کو غیر معیاری زرعی ادویات، کھاد، بیج فروخت کرنے والے ڈیلرز کیخلاف کارروائی
خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے- ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل نے شہر کے بس و ویگن سٹینڈ کا دورہ کرکے ماسک کے بغیر سواریاں بٹھانے اور فاصلہ نہ رکھنے پر ویگن مالک کو سات ہزار روپے جرمانہ کردیا- انہوں نے لاہور موڑ پر قائم بس سٹینڈز پر بھی پڑتال کی اور شہر کے مختلف بازاروں کی بھی چیکنگ کی-
انہوں نے دکانداروں کو ایس او پیز پر سختی کیساتھ عمل کرانے کی وارننگ دیتے ہوئے ایک کو جرمانہ کردیا- اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ کورونا کے وار بڑھ گئے ہیں بچائو صرف احتیاط سے ممکن ہے- دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے اینٹی تجاوزات سکواڈ کی طرف سے اکبر بازار میں تجازات کیخلاف جاری آپریشن کا بھی جائزہ لیا-کارروائی کے دوران دکانداروں کی طرف سے سڑک پر لگائے گئے ترپال اور آمدورفت میں رکاوٹ بننے والا سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا-