مرکزی انجمن تاجران مری کے آمدہ انتخابات میں سینکڑوں جعلی ووٹوں کے انکشاف 108

مرکزی انجمن تاجران مری کے آمدہ انتخابات میں سینکڑوں جعلی ووٹوں کے انکشاف

مرکزی انجمن تاجران مری کے آمدہ انتخابات میں سینکڑوں جعلی ووٹوں کے انکشاف

مری(عمران ستی )مرکزی انجمن تاجران مری کے آمدہ انتخابات میں سینکڑوں جعلی ووٹوں کے انکشاف کےبعد متعدد تاجروں نے عدالت سے رجوع کرلیا سول جج مری عمر جاوید ورک کی عدالت نے بھی معروف تاجرراہنما ثاقب عباسی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر 7 دسمبر کے اعلان کردہ الیکشن کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے الیکشن بورڈ کے چیرمین ،سیکرٹری اور سابق عہدیداروں کو 10دسمبر کو طلب کر لیا ہے

جب کہ قبل ازیں راولپنڈی کے سول جج وسیم سجاد کی عدالت نے بھی ایک تاجر کی درخواست پرحکم امتناعی جاری کررکھاھے تاجر برادری کی جانب سے جعلی ووٹوں کے اخراج اور حقیقی تاجروں پرمشتمل نئی ووٹر لسٹ مرتب کرنے کے بعدالیکشن کرانے کا مطالبہ کیاھے درخواست گزار نے انجمن تاجران مری کی طرف سے بنائی گئی ووٹوں میں نہ صرف سینکڑوں جعلی ووٹ ہیں بلکہ انجمن تاجران کی طرف سے متعددوکلاء سمیت سرکاری ملازمین کی بھی ووٹیں بنائی گئی ہیں جس پر معزز عدالت نے حکم متناعی جاری کرتے ہؤئے فریقین کو 10دسمبر کو طلب کرلیاھے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں