ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم گندم کی دوسرے اضلاع سمگلنگ روکنے کیلئے مسلسل متحرک
خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم گندم کی دوسرے اضلاع سمگلنگ روکنے کیلئے مسلسل متحرک ہیں- انہوں نے اتوار کی چھٹی کے باوجود جہانیاں روڈ اور پرویز والا پر ناکہ لگاکر گندم سے لوڈ ٹرکوں ، ٹریکٹر ٹرالیوں،
لوڈر رکشوں کی چیکنگ کی اور محکمہ خوراک کے افسران کو غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کے احکامات دئیے – ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ہدف کا حصول پہلی ترجیج ضلع کی گندم کسی صورت باہر نہ جانے دی جائے ابتک کل ہدف کا 67 فیصد حاصل کرلیا ہے
کاشتکار سے آخری دانہ خریدنے تک گندم خریداری مراکز کھلے رہیں گے – انہوں نے بتایا کہ اب تک ہزاروں من گندم دوسرے اضلاع لے جانے کی ناکام بنائی گئی ہے تحصیل کبیروالا میں گزشتہ رات کارروائی کے دوران تین مقامات سے ذخیرہ کی گئی 24000 من برآمد کرلی کرلی گئی ہے
– ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ ضلع کے خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرکے چیکنگ کی جارہی ہے اب تک غیر قانونی طور پر گندم کی نقل و حمل پر 20 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں –