ستائیس فروری کا دن ملک کی تاریخ کا نا قابل فراموش دن ہے ثمرسراج
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا ہے کہ 27فروری کا دن ملکی تاریخ کا ایک نا قابل فراموش دن ہے جب ہماری مسلح افواج پاکستان نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے اور دشمن کو دن کی روشنی میں ایسا سبق سکھایا جو وہ ساری زندگی نہیں بھول سکتا
![]()
مکار دشمن نے روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں بالاکوٹ میں در اندازی کرنے کی کوشش کی مگر ہمارے شاہینوں کی گن گرج سے مکار دشمن بھاگ نکلا اور اس کے بعد مودی حکومت اور بھارتی میڈیا نے اپنی جھوٹی جیت کا جشن شروع کردیا مگر مکار دشمن کو یہ نہیں علم تھا
کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے اگلے ہی دن پاک فوج نے دشمن کو ایسا سرپرائز دیا کہ جس پر بھارتی حکومت اور پوری دنیا حیران ہوگئی پاک فوج نے دشمن کے نا صرف دو طیارے مار گرائے بلکے انکے پائلٹ کو بھی زندہ گرفتار کرلیا اور دشمن کا سارا غرور خاک میں ملا کر رکھ دیا
آج کا دن اس تجدید عہد کا دن ہے کہ دشمن جب جب ہماری پاک سرزمین کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کرئے گا تب تب ہماری مسلح افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دیتی رہے گی اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔