Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نندی پورریفرنس میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

نندی پورریفرنس میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

نندی پورریفرنس میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) احتساب عدالت نے نندی پورریفرنس میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔احتساب عدالت کی جانب سے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ بابر اعوان کے پاس بطور وزیرقانون نندی پور پروجیکٹ کی صرف ایک ہی فائل بھی گئی جس کو انہوں نے ایک روز روکا اور پھر نوٹ لکھ کر اُسے واپس کردیا۔




عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ایک دن فائل پاس رکھنے پر بابر اعوان کو منصوبےکاذمہ دار قرار نہیں دیاجاسکتا، اسی طرح راجہ پرویزاشرف بطور وزیرپانی وبجلی منصوبےکےانچارج تھے۔

فیصلے کے مطابق وزارت قانون اور پانی وبجلی میں اختلاف پر وزیر اعظم کوآگاہ نہ کیاگیا،شہادتوں کی بنیاد پربابراعوان اور ریاض کیانی کوبری کیاجاتاہے جبکہ راجہ پرویزاشرف،شمائلہ محمود،ریاض کی قسمت کافیصلہ بعدمیں ہوگا۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نندی پور ریفرنس میں نامزد ملزمان عدالت کو بریت کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔

Exit mobile version