234

پیغام قرآن و استحکام پاکستان کانفرنس 2 اگست کو اقرا انٹرنیشنل میں ہوگی۔

پیغام قرآن و استحکام پاکستان کانفرنس 2 اگست کو اقرا انٹرنیشنل میں ہوگی۔

اسلام آبا(بیورو رپورٹ)انٹرنیشنل قرآت ریسرچ اکیڈمی (اقرا) آن لائن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی جشن آزادی پاکستان 2025 کے پر مسرت موقع پر پیغام قرآن و پاکستان کانفرنس بسلسلہ استحکام پاکستان 02 اگست 2025 بروز ہفتہ بعد نماز مغرب سینٹرل سیکرٹریٹ اقرا انٹرنیشنل میں انعقاد پذیر ہوگی۔ کانفرنس کے روح رواں عالمی شہرت یافتہ قاری محمد ذیشان حیدر بانی و چیئرمین اقرا انٹرنیشنل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

بتایا کہ قرآن کریم اور پاکستان کا رشتہ ازلی اور دائمی ہے۔ ہم اس رشتے میں امن، پیار اور محبت کی شمع جلائے ہوئے ہیں۔ ہماری یہ کانفرنس جو قرآن کریم کے ساتھ وابستہ ہے ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے لیے روحانی سپورٹ ہے۔ بلا شبہ پاکستان اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار ہے اس موقع پر ہمارا یہ قدم اس کے لیے ریڈی کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ کانفرنس کی صدارت عالمی اعزاز یافتہ قاری پروفیسر محمد مشتاق انور گولڈ میڈلسٹ فرمائیں گے ۔ اس کی سرپرستی عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ صاحبزادہ سعید الرشید عباسی کریں گے

۔ صوفی باصفاء، ممتاز ماہر تعلیم حاجی محمد فاضل لودھی کے زیر سایہ تمام انتظامات مکمل ہوں گے۔ اس کانفرنس میں وطن عزیز کے ممتاز و معروف قراء کرام جن میں خادم القرآن مفتی محمد سلیمان وحید، ماہر لہجات قاری احمد سلیمان صاحب، نوجوان قاری قرآن قاری سمیع اللہ اعظم صاحب، شمس القراء قاری رضوان نعیمی صاحب، زینت القراء قاری صاحب نور، صاحبزادہ محمد جاسم مصطفی، صاحبزادہ محمد زیان حیدر،

قاری عمیر اصف، قاری حسن بلال انور، قاری مرزا زین بیگ، قاری وسیم عباس جبکہ پارلیمنٹ کے معروف ثنا خواں سید ذیشان علی بخاری اور پروفیسر ثنا اللہ کنجاہی ہدیہ نعت بارگاہ رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش کریں گے۔ پیر سائیں عمیر مدنی زیب سجادہ آستانہ عالیہ گل طیبہ اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط مجاہد پی ٹی وی اسلام اباد ، مفتی پروفیسر اسامہ سیٹھ پی ٹی وی اسلام اباد سمیت ممتاز سماجی شخصیت صدر پاکستان عوامی تحریک غلام علی خان اورر صنوبر گل شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر جملہ احباب کو عشائیہ پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں