پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کا کرایہ بھی بڑھ گیا، مسافر پریشان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کا کرایہ بھی بڑھ گیا، مسافر پریشان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کا کرایہ بھی بڑھ گیا۔
پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرسٹی اور انٹرا سٹی بسوں کے کرائے میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔
کرائے میں اضافے پر مسافر پریشان ہیں اور ایک مسافر نے بتایاکہ صادق آباد کا کرایہ 2000 دے کر آئے تھے، اب 2300 روپے چارج کررہے ہیں۔
ایک اور مسافر نے کہا کہ میرپور خاص سے 2500 کرایہ دے کر آئے تھے ، واپسی 3000 روپے مانگ رہے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز کے مطابق کرائے بڑھانا مجبوری ہے، سب اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کاروبار پر اثر پڑتا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔