Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایران نے امریکی فوجی اڈوں کے خلاف کارروائی کو کیا نام دیا ہے؟

ایران نے امریکی فوجی اڈوں کے خلاف کارروائی کو کیا نام دیا ہے؟

ایران نے امریکی فوجی اڈوں کے خلاف کارروائی کو کیا نام دیا ہے؟

ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں قطر  اور  عراق  کے امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کے العدید ائیر بیس پر بیلسٹک میزائل فائر کیےگئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف آپریشن کا نام ‘بشارت فتح’ رکھا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر ی دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں بھی امریکی بیسز پر سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=jGz5Qef8SYo
Exit mobile version