عمران خان حق کا نام ہے جو مافیا کے خلاف سرگرم ہیں شہریار آفریدی
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان حق کا نام ہے جو مافیا کے خلاف سرگرم ہیں، پارٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، فواد چودھری نے اسد عمر اور جہانگیر ترین سے متعلق جو بات کی جواب وہ خودہی بتاسکتےہیں،
جمہوریت نام ہی اپنی آواز اور رائے کو شیئر کرنےکاہے اور یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد وفاق کو ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کی اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں غریب کا احساس کرنے کی بات کروں گا ۔ان کا کہنا تھا
کہ عمران خان حق کا نام ہے جو مافیا کے خلاف سرگرم ہیں جبکہ وزیر اعظم کو ہر بات میں قصور وار ٹھہرانا افسوس ناک ہے ۔چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ کورونا نے پاکستان کولپیٹ میں لیا ہوا ہے،مجھے جب کورونا ہوا تو ادرک اور شہد کا قہوہ پیتا رہا، کورونا کے باعث میں تکلیف میں مبتلا رہا،کورونا کے مریض کو وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں سے تعصب نہیں اچھا سلوک کریں