آج سانحہ آرمی پبلک سکول کو پانچ سال گزر گئے ہیں ہمارے زخم پھر تازہ ہوگئے، کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباددبئی(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے سانحہ اے پی ایس پشاور کی 5ویں برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آج سانحہ آرمی پبلک سکول کو پانچ سال گزر گئے ہیں ہمارے زخم پھر تازہ ہوگئے، 132 سے زائد پھول مرجھا گئے
![]()
اور کئی ماؤں کی گود اجاڑ دی گئی ہم ان قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ میں اس موقع پر شہید بچوں، قابل احترام شہید اساتذہ اور انکے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ان کے پھول پاکستان کی خاطر قربان کیے گیے
انشاءاللہ پوری قوم ان شہید پھولوں کو ہمیشہ یاد کرتی رہے گی اور دعا گو رہے گی کہ اللہ تعالی انکے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے، پاکستان کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائے اور ظالموں کو تباہ او برباد کرے