51

قازقستان میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت آمنے سامنے، بلوچستان کا سپوت قومی امیدوں کا مرکز

قازقستان میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت آمنے سامنے، بلوچستان کا سپوت قومی امیدوں کا مرکز

قازقستان میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت آمنے سامنے، بلوچستان کا سپوت قومی امیدوں کا مرکز

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان باکسر شعیب خان زہری 24 جنوری کو قازقستان میں روایتی حریف بھارت کے باکسر شیوام کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ یہ مقابلہ نہ صرف کھیل کا ایک اہم مرحلہ ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی اسپورٹس مقابلے کی ایک اور سنسنی خیز جھلک بھی ہے۔
امید یہ کی جارہی ہے کہ شعیب خان زہری اپنی محنت، نظم و ضبط اور مضبوط عزم کے ساتھ اس مقابلے میں شرکت کریں گے، اور آج وہ بلوچستان کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کی امیدوں کا مرکز بن چکے ہیں۔ قوم کو نوجوان باکسر سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
قوم سے خصوصی دعاؤں کی اپیل ہے کہ وہ شعیب خان زہری کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کریں، تاکہ وہ روایتی حریف کو شکست دے کر پاکستان اور بلوچستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں