قصور: زیادتی کے ملزم کانسٹیبل کے بری ہونے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی
قصور: زیادتی کے ملزم کانسٹیبل کے بری ہونے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی
قصورکے قریب خاتون نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگا دی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کا کہناہے کہ خاتون نے 2022 میں پولیس کانسٹیبل رفیق کے خلاف زیادتی کامقدمہ درج کرایا تھا۔ عدالت نے ڈی این اے میچ نہ ہونے پرملزم کانسٹیبل رفیق مقدمہ سے بری کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے اپیل میں جانے کی بجائے خود پرپٹرول چھڑک کرخودکشی کی کوشش کی۔
ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن کوانکوائری کےاحکامات جاری کردیے۔تفتیشی افسرکی ملی بھگت پائی گئی تومحکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
محکمہ نے ملزم رفیق کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔